turky-urdu-logo

ترکی اپنا چوتھا سیٹلائٹ اس سال خلا میں بھیجے گا

ترکی نے امریکہ کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے ذریعے ترکی اپنا چوتھا سیٹلائٹ اس سال کے آخر تک فضا میں بھیجے گا۔
پریذیڈنشئل ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن آفس کے سربراہ علی طحہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سیٹلائٹ ایئر بس ڈیفنس اینڈ سپیس نے تیار کیا ہے۔
ترک سیٹ 5 اے نامی یہ سیٹلائٹ مشرق وسطیٰ، یورپ، شمالی افریقہ اور جنوبی افریقہ کا علاقہ کور کرے گا۔
یہ سیٹلائٹ 30 سال تک کرہ ارض کے گرد چکر لگائے گا۔ اس سیٹلائٹ میں 42 ٹرانس پونڈرز استعمال کئے گئے ہیں اور اسے ترکی کی مشرقی فضائی حدود میں 31 ڈگری پر جگہ ملی ہے۔
ترکی مقامی طور پر تیار کردہ ترک سیٹ 6 اے 2022 میں خلا میں بھیجے گا۔ ایئر بس ترک سیٹ 5 بی تیار کر رہی ہے جو آئندہ سال خلا میں چھوڑا جائے گا۔

Read Previous

ارطغرل غازی نے ترک سیاحت میں اضافہ کیا، نیٹ فلیکس رپورٹ

Read Next

طالبان کی امریکی نمائندے اور قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات

Leave a Reply