
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس دوران حوالدار تنویر شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔
پاکستان مسلسل افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ اٹھارہا ہے تاہم افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ایسے حملے ہوئے ہیں جن میں پاک فوج کے جوان اور شہری شہید ہوچکے ہیں۔