turky-urdu-logo

کرغیزستان میں انتخابات کے متنازعہ نتائج پر ہنگامے، صدر سورنوبے مستعفی

کرغیزستان کے صدر سورنوبے جین بیکوف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ماہ کرغیزستان میں پارلیمنٹ کے انتخابات کے متنازعہ نتائج پر ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے باعث صدر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ اس ماہ کرغیزستان کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے بعد عوامی احتجاج شروع ہو گیا۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراوٗ کیا اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

4 اکتوبر کو الیکشن اتھارٹی نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16 میں سے صرف چار سیاسی جماعتوں نے 7 فیصد کامیابی حاصل کی۔

اتوار کو آٹھ سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔

پرتشدد مظاہروں میں اب تک ایک شخص جاں بحق اور 590 زخمی ہو چکے ہیں۔

Read Previous

پاک افغان باڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی شہید

Read Next

موسمیاتی تبدیلیوں سے قدرتی آفات، 20 سال میں 12 لاکھ افراد جاں بحق

Leave a Reply