ترکی کے ایٹمی بجلی گھر میں کام کرنے والی خواتین نے یوم نسواں کے موقع پر جشن کا انعقاد کیا۔
یہ تقریب جنوبی بندرگاہی شہر مرسین کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا جہاں اکیویو نیوکلئیر پاور پلانٹ زیر تعمیر ہے۔
یہ نیو کلیئر پلانٹ تعمیر اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہوگا۔
یہ پروگرام نسرن سیو یملی نے منعقد کیا جو نیو کلیئر فیلڈ (این یو کے اے ڈی) گروپ کی ایک ممبر اور نیو کلیئر انڈسٹری ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو بورڈ ممبر ہیں۔
وزارت توانائی و قدرتی وسائل کے نیو کلیئر انرجی ڈپارٹمنٹ کے اہلکار کبرا سینیول کا کہنا تھا کہ کامیابی کی صرف ایک ہی شرط ہے کہ آپ جو بھی کام کریں اسے لگن اور محبت سے کریں۔
نیوکلیئر پاور پلانٹ کی ایگزیکٹیو اسسٹنٹ ناتالیہ کونووالوا کا کہنا تھا کہ ایٹمی توانائی ایک ایسا ترقی پذیر شعبہ ہے جہاں خواتین ہمیشہ پوزیشن حاصل کر سکتی ہیں۔
تقریب میں عورتوں کی ہمت اور جرت کوسراہا گیا۔
تقریب کے آخر میں تحائف اور گلابوں کا آپس میں تبادلہ ہوا۔