turky-urdu-logo

پاکستان: فوجی قافلے پر دہشت گرد حملہ، 6 فوجی اہلکار شہید

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے ایک قافلے پر حملہ ہوا جس میں کیپٹن سمیت چھ فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاکستانی فوج کے محکمہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک فوجی قافلہ گزر رہا تھا جب سڑک کنارے دیسی ساختہ بارودی مواد پھٹنے سے چھ اہلکار شہید ہو گئے۔ شہدا میں کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ بھی دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہوئے۔

Read Previous

ترکی: ستمبر میں رہائشی گھروں کی فروخت میں کمی

Read Next

ترکی اور لیبیا کے تاجروں کا کاروبار کے نئے راستے کھولنے کا فیصلہ

Leave a Reply