turky-urdu-logo

2021:صہیونیت کا سال، جیوئش نیشنل فنڈ نے فلسطین کی مزید زمین خریدنے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات کی۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ان کا اسرائیلی وزیراعظم سے یہ پہلا سرکاری رابطہ تھا لیکن ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ آگے کیا ہونے جا رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ایک روز پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں امن کو دو علیحدہ اور خود مختار ریاستوں کی صورت میں دیکھتا ہے یعنی فلسطین اور اسرائیل

امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطے کے فوری بعد ہی جیوئش نیشنل فنڈ نے یہودی آبادکاروں کے لئے فلسطین کی مزید زمین خریدنے کا اعلان کر دیا۔

جیوئش نیشنل فنڈ کے اس منصوبے پر اسرائیل کے انتہاپسند یہودی خوش ہیں اور وہ 2021 کو صہیونیت کا سال قرار دے رہے ہیں۔

دوسری طرف امریکہ کے لئے ایک نئی پریشانی شروع ہو چکی ہے کہ اگر فلسطین کی مزید زمین پر یہودی آباد ہو گئے تو دو ریاستوں کے منصوبے کا مستقبل کیا ہو گا؟

جیوئش نیشنل فنڈ 1901 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت سے اسرائیل کی 15 فیصد زمین جیوئش نیشنل فنڈ کی ملکیت ہے۔

فنڈ نے یروشلم کی گرد و نواح کی زمین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بنجمن ریجن، سدرن ماوٗنٹ ہیبرون، ہائی وے 5 اور گرین لائن کا علاقہ شامل ہے۔

جیوئش نیشنل فنڈز کو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے امیر یہودی سرمایہ کار فنڈ دیتے ہیں جس سے وہ یہودی آبادکاروں کے لئے زمین خرید کر یہاں رہائشی علاقے تعمیر کرتا ہے اور دنیا بھر سے اسرائیل آنے والے یہودیوں کو آسان اقساط پر گھر فراہم کرتا ہے۔

Read Previous

صدر ایردوان نے پینلٹی شاٹ لگا کر نئے اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

Read Next

ترکی کو روس کے S-400 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم خریدنے سے باز رہنا ہو گا، پینٹاگون

One Comment

Leave a Reply