امریکی فوج کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون نے ایک بار پھر ترکی سے کہا ہے کہ وہ روس کے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم S-400 خریدنے سے باز رہے۔
پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کِربی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ترکی روس کے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری کے معاہدے کو ختم نہیں کرے گا اس وقت تک امریکہ کے جدید ترین F-35 جنگی طیارے نہیں دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے جنگی طیارے روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم کے ساتھ Compatible ہیں۔
ترکی نے روس کے میزائل سسٹم کی خریداری سے روس کی آمدنی میں اضافہ کر دیا ہے جس سے روس خطے میں زیادہ بااثر ہوتا جا رہا ہے اور ہتھیاروں کی فروخت سے ہونے والی آمدنی کو ریسرچ اور اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لئے استعمال کرے گا۔