turky-urdu-logo

ترکی میں معاشی اصلاحات پر اہم وزارتی اجلاس

ترکی میں معاشی اصلاحات پر اہم وزارتی اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر خزانہ لطفی ایلون نے کی۔

چھ اہم وفاقی وزیروں نے اجلاس میں شرکت کی جس میں وزیر انصاف عبدالحمید گل، وزیر محنت اور سماجی بہبود زہرا زمرد سلجوق، وزیر زراعت باقر، وزیر تجارت روحسار پیکجن اور وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ ورانک نے شرکت کی۔

اجلاس میں نئے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اس سے پہلے تمام وزرا نے تاجر نمائندوں، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے منتخب نمائندوں سے ہونے والی ملاقاتوں میں ان کی تجاویز پیش کیں۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ 2021 میں حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات کا ایک پروگرام شروع کر رہی ہے جس سے ملک میں نئی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا۔ سب سے زیادہ اہم اصلاحات وزارت انصاف، وزارت خزانہ اور وزارت تجارت میں کی جائیں گی۔

Read Previous

پاک فضائیہ میں JF 17 تھنڈر بلاک ٹو کے ڈبل نشستوں والے طیارے کی شمولیت

Read Next

صدر ایردوان کی ویانا حملے کے نوجوان ترک ہیروز کے ساتھ ملاقات

Leave a Reply