turky-urdu-logo

سعودی جیل میں قید انسانی حقوق کی سماجی خاتون کارکن کی بھوک ہڑتال

سعودی عرب کی جیل میں دو سال سے قید انسانی حقوق کی سماجی کارکن لوجین الحسلول نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے جس کے باعث وہ شدید بیمار ہو چکی ہیں۔
لوجین کے خاندان نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ لوجین کو بھوک ہڑتال کئے ہوئے آج چھٹا دن ہے۔ ان کی طبیعت جیل میں مسلسل بگڑ رہی ہے۔
لوجین کے خاندان کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے 2018 میں لوجین سمیت انسانی حقوق کی پانچ سماجی کارکنوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا جو اب تک جیل میں قید ہیں۔
لوجین کی ہمشیرہ نے سعودی حکومت اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Previous

ترکی میں مچھلیوں کی تعداد میں اضافہ

Read Next

لیون کلب نے یو ای ایف ویمین چیمپین لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Leave a Reply