Turkiya-Logo-top

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان :صدر ، وزیر اعظم اور آرمی چیف آف پاکستان سے ملاقاتیں

سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہو گیا ہے۔

اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف آف پاکستان جنرل آصف منیر سے دو طرفہ ملاقاتیں کی۔

سعودی وفد کا دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دوسری بار وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے بعد گزشتہ ہفتے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر مکہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد ہوا ہے۔

اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے امکانات پر کام کرنا تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان نے سرمایہ کاری سے متعلق متاثر کن اقدامات کیے ہیں جن سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر ان موقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور آئندہ چند ماہ میں ان تمام اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

 

Read Previous

غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے ، پاکستان سعودیہ

Read Next

ترکیہ نے غزہ کے لیے 9واں امدادی بحری جہاز روانہ کردیا ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply