turky-urdu-logo

غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے ، پاکستان سعودیہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عالمی برادری کی غزہ میں سیز فائر کی کوششیں ناکافی ہیں، غزہ میں 33 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، وہاں قحط کی صورتحال ہے اور فوری سیز فائر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی امدد غزہ میں نہ پہنچنے دینے کا کوئی جواز نہیں،  غزہ کی صورت حال پربین الاقوامی برداری کو زیادہ کردار ادا کرنا ہوگا، یہ معاملہ مذاکرات سےحل ہونا چاہیے طاقت کے زورسے نہیں۔

غزہ کی صورتحال پر وزیر خارجہ پاکستان  اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ غزہ کی صورت حال پر دنیا کا ضمیر جاگنا چاہیے اور غیر مشروط سیز فائر ہونا چاہیے، غزہ میں نسلی کشی کےجرائم کا احتساب ہونا چاہیے۔

مزید براں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع موجود ہیں، ایس آئی ایف سی پر تفصیلی بریفنگ تھی، نئی اپروچ پسند آئی جس سے ہمیں اعتماد ملا۔

اس موقع پروزیر خارجہ پاکستان  اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ  پاکستانی حکومت اور عوام میں سعودی عرب کا احترام ہے، سعودی وفد کی آمد پر انتہائی خوشی ہوئی، سعودی قیادت کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان سرمایہ کاری کا مرکز بننا چاہتا ہے، سعودی وفد سے آئی ٹی، معدنیات ، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی اورپاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کرے گا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھاکہ ہمارا دورہ وزیر اعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات کا نتیجہ ہے اور پاکستان میں استقبال اور مہمان نوازی پر بہت شکر گزار ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم

Read Next

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان :صدر ، وزیر اعظم اور آرمی چیف آف پاکستان سے ملاقاتیں

Leave a Reply