turky-urdu-logo

سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا

عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے وقتی طور پر معطل بین الاقوامی فضائی آپریشن کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں شروع ہو جائیں گی۔

سعودی حکومت نے پہلے جنوری اور پھر 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا لیکن اب سول ایوی ایشن کے سرکلر میں تاریخ  تبدیل کی ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں مقامی ائیرپورٹس کو سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے کہ اب بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے پرواز کریں گی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہناہے کہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال اب بھی خراب ہے وہاں کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیا جاسکتا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں کورونا وبا کی وجہ سے بند لوکل فضائی آپریشن تیزی سے بحال کیا گیا ہے اور ملک بھر میں مقامی سطح پر ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Read Previous

ترکی اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات کو ایک نیا موڑ دینے کی ضرورت ہے، برطانوی سفیر

Read Next

ترکی:داعشق کے 2 دہشتگرد گرفتار

Leave a Reply