turky-urdu-logo

پاکستان، ترکی سمیت 20 ممالک کے شہریوں کی سعودی عرب آمد پر پابندی

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر حکومت نے 20 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی حکومت نے جن ممالک پر پابندی عائد کی ہے ان میں متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکہ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پاکستان، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، سوئیڈن، سوئٹزر لینڈ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت اور جاپان شام ہیں۔

پابندی عائد کرنے کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ان 20 ممالک کے شہریوں سمیت سفارتکاروں اور ان کے خاندان، ڈاکٹرز، طبی عملے اور ان کی فیملیز کو عارضی طور پر سعودی عرب داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پابندی پر عمل درآمد آج رات 9 بجے شروع ہو جائے گا۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر حکومت تشویش میں مبتلا ہے اور سعودی عرب میں سخت لاک ڈاوْن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اگر کسی کو ایمرجنسی میں سعودی عرب آنا ہو گا تو انہیں 14 روز قبل پیشگی اجازت لینا ہو گی۔

Read Previous

ترکی نیٹو کا اہم اتحادی ہے، جرمن وزیر دفاع

Read Next

ترکی میں کورونا وائرس بے قابو

Leave a Reply