turky-urdu-logo

وزارت دفاع میں کرپشن پر شاہی خاندان کے دو اہم شہزادے نوکریوں سے برطرف

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی اتحادی فوج کے سربراہ فہد بن ترکی بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے صوبہ الجوف کے ڈپٹی گورنر پرنس عبدالعزیز بن فہد کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔ دونوں باب بیٹے کو وزارت دفاع میں کرپشن پر عہدوں سے فارغ کیا گیا
دو شہزادوں کے ساتھ وزارت دفاع کے چار مزید ملازمین کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔
یہ فیصلہ سعودی عرب کی اینٹی کرپشن کمیٹی نے سنایا جو ولی عہد محمد بن سلمان نے قائم کی ہے۔ وزارت دفاع مشتبہ مالیاتی کرپشن کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر تحقیقات میں پتہ چلا کہ فہد بن ترکی وزارت دفاع میں مالی بدعنوانی میں ملوث ہیں۔
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی اتحادی افواج کی سربراہی لیفٹننٹ جنرل مطلق بن سلیم کو سونپ دی ہے۔

Read Previous

ترکی دنیا کی مظلوم عوام کی آواز ہے، ترک عوام کسی صورت انصاف پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، صدر طیب ایردوان

Read Next

فیس بک کی آسٹریلیا کو دھمکی

Leave a Reply