turky-urdu-logo

فیس بک کی آسٹریلیا کو دھمکی

فیس بک نے آسٹریلین پبلیشر کو  پلیٹ فارم پر خبریں اور کہانیاں پوسٹ کر نے سے روکنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ رد عمل  آسٹریلیا کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدام کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ آسٹریلا کی نئی پالیسی کے تحت فیس بک  اسے اسکے لکھی گئی تحریروں کی قیمت ادا کرے۔

پچھلے مہینے گوگل نے اپنے صارفین کو متنبہ کیا تھا کہ اس اقدام کے تحت  سرچ سروسز  بری طرح متاثر ہوسکتی ہیں۔

نیوز شیئرنگ کو روکنے کے لئے فیس بک کے حالیہ اقدام نے ٹیک کمپنیوں اور ریگولیٹرز کے  درمیان کشیدگی بڑھا دی ہے۔

سوشل میڈیا نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ  اگر آسٹریلیا نے اس قانون کو پاس کردیا تو فیس بک اور انسٹاگرام پر آسٹریلین باشندوں کو پوسٹ لگانے  سے روک دیا جائے گا۔

آسٹریلین کمپیٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن (اے سی سی سی) کا کہنا ہے کہ یہ قانون  ٹیک کمپنیوں اور ریگولیٹرز  کے درمیان کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے جو اشتہارات میں کمی کی وجہ سے  خراب ہو گیا تھا۔

اے سی سی سی نے فیس بک کی جانب سے خبروں کے مواد کو بلاک کرنے کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر وقتی ہے۔

اے سی سی سی کے چیر میں روڈ سیمز کا کہنا ہے کہ  اس  اقدام کا مقصد صرف فیس بک، گوگل اور آسٹریلین نیوز میڈیا کے درمیان  تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔

Read Previous

وزارت دفاع میں کرپشن پر شاہی خاندان کے دو اہم شہزادے نوکریوں سے برطرف

Read Next

ارطغرل غازی کو پاکستان کا ویزہ مل گیا۔

Leave a Reply