ارطغرل غازی کو پاکستان کا ویزہ مل گیا۔

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔ترک اداکار کو ویزا جاری کئے جانے کی خبر پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان المعروف ارطغرل غازی کو چودہ اگست کو قونصلیٹ آمد پر پاکستان کیلئے چھ ماہ کا ملٹی پل ویزا جاری کیا گیا ہے۔پاکستان میں اینگن آلتان دوزیتان کے میزبان بلیو ورلڈ سٹی مین چکری روڈ اسلام آباد کے سربراہ سعد نذیر ہوں گے۔

بلیو ورلڈ سٹی کے ڈائریکٹر ارشد اعوان کی جانب سے 13 اگست 2020 کو اینگن آلتان دوزیتان کے لیے دعوتی لیٹر جاری کیا گیا جس کے مطابق ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان کو بلیو ورلڈ سٹی میں بلیو مسجد کی طرح کی مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے مدعو کیاگیا ہے۔

ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان المعروف ارطغرل غازی کی پاکستان آمد ستمبر میں متوقع ہے۔اپنے قیام کے دوران وہ دیگر تقاریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Read Previous

فیس بک کی آسٹریلیا کو دھمکی

Read Next

صدر رجب طیب ایردوان کا گریسون بندرگاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Leave a Reply