Turkiya-Logo-top

نَسٹ اسلام آباد میں ’’روسی زبان کی خوبصورتی‘‘ کے عنوان سے میلے کا انعقاد

اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے جناح اسکول آف پبلک پالیسی اینڈ لیڈرشپ اور روس کی یورال اسٹیٹ پیڈاگو جیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے 14 سے 16 ستمبر تک ’’روسی زبان کی خوبصورتی‘‘ کے عنوان سے تین روزہ ثقافتی و تعلیمی میلے کا انعقاد کیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

تقریب کے مختلف شیشنز میں نَسٹ کی اسکول آف انٹر ڈسپلنری انجینئرنگ اینڈ سائنسز کی پرنسپل و ڈین ڈاکٹر سیماب لطیف، جے ایس پی پی ایل کے پرنسپل ڈاکٹر حسن جلیل شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر گلِ عائشہ بھٹی، روسی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رومان پوروژوف اور پاکستان میں روسی سفارت خانے کے ثقافتی اتاشی گلیب شوبِن نے خطاب کیا۔ مقررین نے روسی زبان اور ثقافتی ورثے کے مطالعے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں پاکستان اور روس کے درمیان انسانی تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

میلے کے دوران روسی زبان کی تاریخ پر ’’سلاوی جڑوں سے جدید دور تک‘‘ کے عنوان سے لیکچر دیا گیا، جبکہ روسی لوک آرٹ، تزئینی فنون، مشکل تلفظ والے جملوں اور روسی گیتوں سمیت مختلف موضوعات پر ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے نَسٹ کے طلبہ کو روسی تہذیب و تمدن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں میں عملی طور پر حصہ لینے کا موقع ملا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

یہ میلہ روسی فاؤنڈیشن فار ہیومینیٹیز سپورٹ ’’مائی ہسٹری‘‘ اور یورال اسٹیٹ پیڈاگو جیکل یونیورسٹی نے روسی وزارتِ تعلیم اور پاکستان میں روسی سفارت خانے کی معاونت سے منعقد کیا جس کا مقصد طلبہ کو روسی زبان، تاریخ اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی و انسانی روابط کو فروغ دینا تھا۔

Read Previous

پاک فوج اور امریکی دفاعی کمپنی پاور یوایس کے درمیان ڈرون معاہدہ طے پا گیا، رائٹرز

Read Next

ترکیہ میں خاندان کا تحفظ۔ایردوآن حکومت نے LGBTQ ایجنڈے پر کاری وار کر دیا| (Ailem Güvende )”میرا خاندان محفوظ ہے،”آپریشن کی پوری کہانی۔۔

Leave a Reply