turky-urdu-logo

استنبول کے شاپنگ سینٹر میں قطر نے ایک ارب ڈالر کے شیئرز خرید لئے

قطر کی سرکاری کمپنی قطر ہولڈنگ نے استنبول کے استتنیہ پارک کے شاپنگ پلازہ کے ایک ارب ڈالر مالیت کے حصص خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پلازہ ترکی کے دوغش گروپ کی ملکییت ہے جو اپنے 42 فیصد حصص قطر ہولڈنگ کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔

2018 میں دوغش گروپ نے اپنے اثاثے فروخت کرنے کے لئے بینکوں سے ری اسٹرکچرنگ کا ایک معاہدہ کیا تھا۔ گروپ کے مالک فرید شاہ نیک نے سیاحت، فوڈ اینڈ بیوریجز اور بحری کشتیوں کی منیجمنٹ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوغش گروپ بحیرہ روم میں بحری کشتیوں کا سب سے بڑا آپریٹر گروپ ہے۔ اس گروپ نے پچھلے سال لگسمبرگ کی سی وی سی کیپٹل پارٹنرز کو متحدہ عرب امارات، یونان اور کروشیا میں اپنے آپریشنز فروخٹ کر دیئے تھے۔ گروپ نے ترکی اور بیرون ممالک اپنے کئی ہوٹلز بھی حال ہی میں فروخت کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوغش گروپ 2018 سے استسنیہ پارک کے 42 فیصد حصص کے خریدار کی تلاش میں تھا۔ یہ حصص خرید کر قطر ہولڈنگ کمپنی شاپنگ پلازہ کے اصل مالک اورجن گروپ کی پارٹنر بن جائے گی۔

ٹرکش کمپیٹیشن بورڈ نے فروخت کے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ شاپنگ پلازہ 2007 میں مکمل ہوا تھا۔ اس میں 300 اسٹورز ہیں جبکہ اس کا زیر تعمیر رقبہ 9 ہزار مربع میٹر ہے۔ پلازہ میں 3200 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ پانچ سال پہلے استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی نے مال کے قریب کی سڑک کا نام "قطر اسٹریٹ” رکھا تھا۔

قطر ہولڈنگ دراصل قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔ یہ اتھارٹی امیر قطر خلیفہ بن حمد الثانی نے قائم کی تھی۔ کمپنی کا مقصد تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مختلف شعبوں میں لگانا تھا۔ اس وقت قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے اثاثوں کی مالیت 335 ارب ڈالر ہے۔

فرید شاہ نیک جو ترکی کے امیر ترین لوگوں میں شامل ہیں اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث مالیاتی بحران کا شکار ہیں اسی لئے وہ اپنے بیشتر اثاثے فروخت کر رہے ہیں۔

Read Previous

ترکش سیریز ارطغرل غازی کے یوٹیوب چینل پر 10 ملین سبسکرائیبر

Read Next

ترکی کا 10 سال کے ڈالر بونڈز جاری کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply