turky-urdu-logo

ترکش سیریز ارطغرل غازی کے یوٹیوب چینل پر 10 ملین سبسکرائیبر

ترکی کے تاریخی ڈرمہ سیریل ارطغرل غازی کے اردو یوٹیوب چینل پر دس ملین سبسکرائیبر مکمل ہو گئے ۔
ٹی آر ٹی ورلڈ نیوز چینل کے ڈائریکٹر ریاض نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ” ہم نے یوٹیوب پر اپنے ارطغرل اردو چینل پر 10 ملین سے زیادہ سبسکرائیبرز حاصل کر لیے ہیں۔ دنیا بھر میں ہمارے مداحوں اور اس کامیابی میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ۔ ابھی تو ہم نے شروعات کی ہے”
ان کا کہنا تھا کہ ارطغرل ورلڈ چینل کے 15 ملین سبسکرائیبرز ہیں جن میں مختلف زبانیں بولنے والے افراد شامل ہیں۔ جبکہ 3 بلین سے زیادہ بار اسے دیکھا جا چکا ہے۔

ٹی آر ٹی اس ڈرامہ سیریل کے اردو ترجمہ کے لیے پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں اردو بولنے والے اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔
گذشتہ سال وزیر اعظم عمران خان کے ترکی کے دورہ کرنے کے بعد پی ٹی وی نے سیریز کو اردو میں ڈب کیا۔

Read Previous

ترکی نے دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کیا، سیکریٹری جنرل نیٹو

Read Next

استنبول کے شاپنگ سینٹر میں قطر نے ایک ارب ڈالر کے شیئرز خرید لئے

Leave a Reply