turky-urdu-logo

روس شامی صدر بشارالاسد سے اُکتا گیا ہے، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن شام کے صدر بشارالاسد سے اُکتا کر ان کے مخالف ہو گئے ہیں۔ اسی لئے صدر پیوٹن نے بشارالاسد کے خلاف میڈیا میں مہم چلائی اور روسی صدر کو بشارالاسد کے خلاف خبریں شائع کرنے کو کہا۔

اسرائیلی نیوز چینل 12 نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ روس کے نیم سرکاری میڈیا نے بشارالاسد کے خلاف میڈیا مہم چلائی اور یہ مہم روسی صدر کی منظوری کے بغیر جاری نہیں ہو سکتی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد کی کرپشن اور ان کے غیر فعال کردار پر روس کے مختلف اخبارات میں 10 آرٹیکلز شائع ہوئے اور یہ مہم کریملن کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے کہا ہے کہ میڈیا میں صدر بشارالاسد کے خلاف چلائی جانے والی مہم سے یہ تاثر دیا گیا ہے کہ بشارالاسد کی غیر انتظامی صلاحتیوں کی وجہ سے روس کے صبر کاپیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے روس کے اخبارات میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف بشارالاسد کی ناقص کارکردگی کے باعث شام کی عوام غربت کی چکی میں پِس رہی ہے تو دوسری طرف شامی صدر نے اپنی اہلیہ اسماء الاسد کیلئے 3 کروڑ ڈالر مالیت کی ایک پینٹنگ خریدی ہے۔ شام کے صدر کی اہلیہ اسماء چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہیں۔

دیگر روسی اخبارات میں یہ خبریں باقاعدگی سے شائع ہو رہی ہیں کہ شام کے صدر بشارالاسد کرپشن کو روکنے میں ناکام ہیں اور شام کی تاجر اور صنعتکار برادری کا حکومت پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ ایک روسی ادارے کے حالیہ سروے میں کہا گیا ہے کہ اگر آئندہ سال صدارتی انتخابات ہوتے ہیں تو صرف 32 فیصد عوام بشارالاسد کو ووٹ دیں گے۔ روس کے کئی اخبارات اور میڈیا کے دیگر ادارے بشارالاسد کی جگہ ایک ایسے نئے شامی صدر کی باتیں کر رہے ہیں جو ملک کے حالات بہتر انداز میں چلانے کے قابل ہو گا۔

Read Previous

ترکی آئندہ ماہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پا لے گا، طیب اردوان

Read Next

کورونا وائرس: 112 کی ایمرجنسی کالز میں غیر معمولی اضافہ

Leave a Reply