turky-urdu-logo

پی ایس ایل: اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے ساتھ میچز کی اجازت دے دی گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پا کستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے پُول میچز کیلئے تماشائیوں کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر  50 فیصد کرنے کی اجازت دے دی  جبکہ پلے آف میچز میں اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین آ سکیں گے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل پلے آف میچز میں تماشائی اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شرکت کرسکیں گے لیکن ایس او پیز  پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ این سی او سی کی نئی اجازت پر کل سے عمل درآمد کیلئے کوشاں ہے۔ این سی او سی کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی مزید فروخت کیلئے طریقہ کار بنایا جائے گا۔

Read Previous

اقوام متحدہ مسئلہ قبرص پر جلد ہی اجلاس طلب کرے گی

Read Next

پی ایس ایل 6 :اسلام آباد یونائیٹد سے کراچی کنگز کو شکست کا سامنا

Leave a Reply