turky-urdu-logo

پاکستان میں نادار افراد کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں،پنجاب میں صحت کارڈز کی فراہمی پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نادار افراد کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا۔

پنجاب میں لوگوں کو صحت کارڈز کی فراہمی پر اب تک کی پیش رفت کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کارڈز سے پاکستان کے نادار طبقے کو ملک بھر میں صحت کی معیاری سہولتوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

اجلاس کو رواں سال کے آخر تک پنجاب کی مکمل آباد ی کو صحت کارڈز کی فراہمی پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Read Previous

ترکی، پاکستان، ایران کو افغان امن مذاکرات میں شامل کیا جائے، افغان پارلیمنٹرین

Read Next

ترکی سے چین کے لئے تیسری کارگو ٹرین آج انقرہ سے روانہ ہو گئی

Leave a Reply