
ترکی کے پرائیویٹ سیکٹر نے سات ماہ میں اپنے غیر ملکی قرضوں میں 20 کروڑ ڈالر واپس کر دیئے جس کے بعد قلیل مدت کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 8.5 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔
ٹرکش سینٹرل بینک کے مطابق مالیاتی اداروں کے قلیل مدتی غیر ملکی قرضوں کی شرح 83.5 فیصد ہے۔ غیر ملکی قرضوں میں 43.4 فیصد قرضے یورو، 39.3 فیصد امریکی ڈالر، 15.1 فیصد ٹرکش لیرا اور 2.2 فیصد دیگر کرنسیوں میں ہیں۔
طویل مدتی قرضوں میں 16.8 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد ان قرضوں کا حجم 162.2 ارب ڈالر رہ گیا۔
سینٹرل بینک کے مطابق طویل مدت کے 43.7 فیصد غیر ملکی قرضے مالیاتی اداروں نے حاصل کئے ہیں۔
طویل مدتی قرضوں میں 62.8 فیصد قرضے امریکی ڈالر، 34 فیصد یورو، ڈھائی فیصد ٹرکش لیرا اور 0.7 فیصد دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں لئے گئے
اگلے ایک سال میں ترکی کے پرائیویٹ سیکٹر نے 42 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور ان پر عائد سود ادا کرنا ہے۔