ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے دوگان الپ پاکستان پہنچ گئےترک مشہور تاریخی ڈرامہ سریل ارطغرل غازی میں دوگان الپ کا کردار نبھانے والے اداکار جاوید چیتن گونیر پاکستان میں اپنے مداحوں سے ملنے اسلام آباد پہنچ گئے ۔
گزشتہ رات اداکار نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر استنبول سے اسلام آباد آنے کے بورڈنگ پاس کی تصویر شئیر کی جس پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔
جاوید چیتن پاکستانی بزنس مین مصور عباسی کی دعوت پر آئے ہیں اور وہ یہاں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔
اداکار نے اپنی پاکستان میں موجودگی کی اطلاع انسٹاگرام پر ایک مختصر وڈیو کے ذریعے دی جس میں وہ پاکستانی فوک موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
اداکار نے پاکستانیوں کو صبح بخیر بھی کہا۔جاوید چیتن گونیر نے ڈرامہ میں ارطغرل کے قریبی دوست کا کردار نبھایا جسے بے حد سراہا گیا۔ پاکستان میں سیریر کے اردو ڈب ورژن کے ساتھ نشر ہونے کے بعد ڈرامے کے کرداروں کو بے پناہ اپنائیت ملی۔
پاکستانی بزنس مین مصور عباسی نے اس موقع پر کہا کہ ترک اور پاکستانی ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔ پاکستان کے لئے ترکی اور ترکوں کے لیے پاکستان دوسرا گھر ہے۔ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہے۔
پاکستانی اپنے ترک بھائیوں سے محبت کرت ہیں یہی وجہ ہے کہ ترک فنکاروں کی پاکستان آمد سے بہت زیادہ خوش ہیں۔اسلامی تاریح پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہا جا تا ہے۔ سیریز عثمانی سلطنت سے قبل تیرویں صدی میں اناظولیہ خطے میں ایک عظیم جنگجو ارطغرل غازی کی جدوجہد بیان کرتی ہے۔