کسی بھی ملک کا مستقبل اسکی آنے والی نسل کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور ایک اچھے اور مضبوط مستقبل کے لیے بچوں کو صرف تعلیم میں ہی نہیں بلکہ غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی آگے ہونا لازمی ہے۔
اسی بات کی گہرائی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترکی نے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم قدم لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیر کو وزارتِ یوتھ اور کھیل نے اعلان کیا ہے کہ کھیلوں میں کامیاب ہونے والے کھلاڑی بچے مڈل اور پرائمری درجے کی تعلیم نجی سکولز سے اب مفت حاصل کرسکیں گے۔
نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر مہمت محرم نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اس نئے فیصلے کے باعث اب باصلاحیت نوجوان بچے کھیل یا تعلیم میں سے کسی ایک کو چُنے کی مشکل سے اب آزاد ہیں۔
یہ فیصلہ وزارتِ نوجوان اور کھیل اور وزارتِ قومی تعلیم کے درمیان ایک پروٹوکول پر دستخط ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسکا مقصد کھلاڑیوں کا شروات سے ہی ساتھ دینا ہے تاکہ وہ اپنی اس صلاحیت کا سقہ مستقبل میں منواسکیں۔
نوجوان کھلاڑیوں کو ایک نمبر سسٹم کے تحت چیک کیا جائے گا جسکے بلبوتے پر انہیں نجی سکولز میں داخلہ دیا جائے گا۔قومی اور عالمی سطح پر حاصل کئے گئے میڈلز پوائنٹ بڑھانے میں مدد کریں گے۔
کھلاڑی بچوں نے بھی اس فیصلے کو سراہا ہے۔
آپٹیمسٹ یورپ ٹورنامنٹ میں ترکی کی رہنمائی کرنے والے 13 سالہ الیاڈا سین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی ہمیشہ کوشش کرتے ہیں، یہ فیصلہ سب کھلاڑی بچوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
ایک ٹیکوانڈو کھلاڑی شیما ہاجیولو کا کہنا تھا کہ اب کھلاڑی بچے بھی نجی سکول میں داخلہ لینے کیلیے مقابلہ کرسکیں گے۔یہ فیصلہ ہم کھلاڑیوں کے حوصلے کو دس گناہ زیادہ کردے گا۔