TurkiyaLogo-159

وزیر اعظم پاکستان کا صدر ایردوان کو فون، زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہارافسوس

وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے صدر ایردوان کو ٹیلی فون کرکے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی شدت بڑھ رہی ہے.

قدرتی آفات اور موسمیاتی تباہی کسی سرحد، خطے اور مخصوص قوم تک محدود نہیں ۔

انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت ، اہلخانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون  کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ہلال احمر پاکستان نے ترکیہ میں زلزلےسے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے لئے 50 ہزار ڈالر کا چیک ترک سفیر کے حوالے کردیا

Read Next

ترک پرچم ایک ہفتے تک سرنگوں رہے گا،صدر ایردوان

Leave a Reply