
ہلال احمر پاکستان نے ترکیہ میں زلزلےسے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے لئے 50 ہزار ڈالر کا چیک ترک سفیر مہمت پچاجی کے حوالے کردیا۔
پاکستان ہلال احمر کے چئیر مین سردار شاہد احمد نے ترک سفیرمہمت پچاجی کو چیک پیش کیا۔
ترک سفیر نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعزیت پر پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
چئیر مین سردار شاہد احمد نے سفارتخانے میں شروع کی زلزلہ تباہ کاریوں کی تعزیتی کتاب میں اپنے دستخط بھی کیے۔