
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا کہ ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد ملک میں 7 روزہ قومی سوگ منایا جائے گا اور ترک پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بھی ایک ہفتے تک بند رہے گے۔
ترک حکام کا کہنا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ جبکہ اب تک ملک میں 3 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ابھی تک ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے
صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ حالیہ زلزلے اس صدی کے تباہ کن زلزلے ہیں۔ جبکہ اب تک 45 ممالک ترکیہ کی مددکرنے کی پیشکش کر چکے ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی ترکیہ بدترین زلزلے سے لرز اٹھا،زلزلے سے لاطیا، ادیامان، ادانا، دیارباقر، غازی انتپ ، عثمانیہ، ، کلیس اور سانلیورفا صوبے زلزلے سے شدید متاثر ہوئے ہیں