turky-urdu-logo

وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے وزیراعظم کے خطاب کی ترتیب سے پاکستان کو مطلع کردیا ہے، وزیراعظم کا دوپہر کے سیشن میں خطاب تیسرے نمبر پر ہو گا۔
ذرائع کے مطابق 25 ستمبر کو رات پونے 12 بجے وزیراعظم خطاب کریں گے، عمران خان کا خطاب ریکارڈ ہو گا۔
یاد رہے گذشتہ ماہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر پاکستان کے دورے پر آئے تھے ، اس دوران وزیراعظم عمران خان نے وولکان بوزکر سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا تھا اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت سے آگاہ کرتے ہوئے وادی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنےکی بھارتی کوششوں پرروشنی ڈالی اور سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کےکردار ادا کرنےکی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا تھا مسئلہ کشمیر دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، یواین اپنی قراردادوں اورخودارادیت دینے کے وعدے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

وزیر اعظم نے قرضوں میں سہولت کے لیےعالمی اقدامات پر بات کرتے ہوئے ترقی پذیرممالک کوکورونا کے باعث زیادہ مالی سہولت کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Read Previous

لوکمن ہیکم فاتح آئی این جی باسکٹ بال سپر لیگ کے 2020-2021 سیزن میں استنبول ٹیم کی طرف سے مقابلہ کریں گے

Read Next

حزبِ اسلامی کے گلبدین حکمت یار کا طالبان کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ

Leave a Reply