صدر رجب طیب ایردوان نے ترک ساختہ میسجنگ ایپ "بپ” اور ٹیلی گرام استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی مسیجنگ ایپ وٹس ایپ کی طرف سے اپنی پالیسی میں حالیہ تبدیلی کے بعد دنیا بھر میں صارفین مسیجنگ کی دیگر ایپس کو استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وٹس ایپ بائیکاٹ کے ہیش ٹیگ بن رہے ہیں۔
جس کے بعد ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ ایپ کو لاکھوں لوگوں نے ڈاون لوڈ کیا۔ جس میں اب ترک صدر رجب طیب ایردوان بھی شامل ہو گئے ہیں۔
دونوں ایپس پر صدر کے چینل کو ان لنکس کے ذریعے جوائن کیا جا سکتا ہے۔
Tags: بپ صدر رجب طیب ایردوان