یوم شہدا اور فتح چناق قلعے کے موقع پر صدر ایردوان کا پیغام

صدر ایردوان  کا کہنا ہے کہ ہم چناق قلعے کی روح  کو ترو تازہ رکھنے   کے عمل سے کبھی  بھی کنارہ کشی اختیار نہیں کریں گے۔

صدر ایردوان نے  18 مارچ شہدا کی یاد اور فتح چناق قلعے کی 108 ویں سالانہ یاد کے حوالے سے ایک خصوصی پیغام جاری کیا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام ہیروز اور مقدس شہداء کو بڑے احترام کے ساتھ  یاد کرتے ہیں جنہوں نے اناطولیہ میں ترکوں کے وجود کے تحفظ اور 108 سال قبل سامراجیوں کے خلاف ہزار سالا قدیم  ترک سرزمین کا دفاع کرنے کے لیے اپنی جدوجہد سے ہماری قوم کو فتح  چناق قلعے سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فتح  چناق قلعے  ترک قوم کی بہادری کی ایک عظیم اور تاریخی داستان ہے ، جس میں ترک قوم نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اپنی آزادی سے کبھی دستبردارنہ ہونے کا مظاہرہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ  دنیا کے چاروں گوشوں سے اناطولیہ آنے  والے دشمنوں کے خلاف  لڑی گئی عظیم  جنگ میں ہمارے آباو اجداد نے  قوم کے مشکل حالات میں کس طریقے سے  اتحاد و یکجہتی قائم کرنے  کا مظاہرہ کیا تھا۔

آج ہم بھی ہمارے ملک و وطن اور قوم کے لیے   معرکہ چناق قلعے میں  پیش کردہ  اسی جذبے اور عزم سے کام کر رہے ہیں  اور ہم اس یقین کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں کہ ہم اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ہر قسم کی مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔

ہم عظیم سطح کی بہادریوں اور عزم کے ساتھ  رقم کردہ اپنے شاندار ماضی  کی روشنی میں  چناق قلعے کے جذبے کو زندہ اور ترو تازہ رکھنے سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Alkhidmat

Read Previous

پاکستان: دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم کا گنڈاسا سوا کروڑ روپے میں فروخت

Read Next

چناق قلعے فتح کے 108 سال کا جشن

Leave a Reply