صدر ایردوان نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا

صدر ایردوان نے  ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

ترک صدر طیب اردون نے زلزلے سے متاثر تمام شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ امید ہے کہ جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔

میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث  ترک صوبہ احاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر احاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ  زلزلےکےبعد سےاب تک66 آفٹرشاکس محسوس کیےگئے ہیں۔

ترک میڈیا کا کہنا ہےکہ  آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچ رہے ہیں جب کہ  امریکا نے بھی ترکیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنےکی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا ترکیہ کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔

Read Previous

خاتون اول امینہ ایردوان کو ڈاکٹر بیک اپی تھراپی ایوارڈ سے نوازا گیا

Read Next

ترکیہ میں ہولناک زلزلہ،دوست ممالک کے تعزیتی پیغامات اور اظہارِ یکجہتی

Leave a Reply