turky-urdu-logo

خاتون اول امینہ ایردوان کو ڈاکٹر بیک اپی تھراپی ایوارڈ سے نوازا گیا

ترک خاتون اول امینہ  ایردوان نے بین الاقوامی اپی تھراپی فیڈریشن کے ایگزیکٹوز اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فیڈریشن کے نمائندوں کا استنبول میں واقع قصر واحد الدین  میں استقبال کیا۔

 

استقبالیہ کے موقع پر امینہ ایردوان  کو ہنگری اپی تھراپی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر  جانس کرمینڈیریکز کی جانب سے  "ڈاکٹر بیک اپی تھراپی ایوارڈ” سے نوازا گیا، جس کا مقصد ترکیہ میں شہد کی مکھیوں کی مصنوعات کے استعمال کے مقصد کے ساتھ اپی تھراپی  کی ریسرچ  کو فروغ دینا ہے جو  طب کا میدان روایتی ادویات کے طریقوں کے دائرہ کار میں سے ایک ہے۔

ڈاکٹر بوڈوگ نے ​​فیلکس بیک کی  ایک کتاب بھی پیش کی، جس کا 7 زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے، جس میں کو اپی تھراپی پر اپنے کام کے حوالے سے تمام معلومات لکھی گئی ہیں

 

ہنگری ڈاکٹر  جانس کرمینڈیریکز نے بتایا کہ  اپی تھراپی  ایک ایسا علاج ہے  جو کسی بیماری کو روکنے یا ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔

خاتون اول امینہ ایردوان نے  اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں  میں ڈاکٹر  جانس کرمینڈیریکز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  اپی تھراپی اناطولیائی طب کا ایک حصہ ہے۔ جو کہ برسوں سے  قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اب اس میں مزید  وسعت کی ضرورت ہے۔ تاکہ  اس سے بہت سے لوگ صحتیاب ہو سکے۔  انہوں نے   ڈاکٹر بیک اپی تھراپی ایوارڈ  ملنے پر شکریہ ادا کیا۔

 

Alkhidmat

Read Previous

پاکستان کا ترکیہ میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

Read Next

صدر ایردوان نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا

Leave a Reply