TurkiyaLogo-159

ترکیہ کی ہر شعبے میں ترقی ہمارے اہداف کے جانب بڑھتے قدموں کی عکاس ہے، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے  استنبول میں ابن خلدون یو نیورسٹی کی گریجویشن تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی انتظامیہ اور معیشت کی تشکیل نو کے دوران ترکیہ نے اپنے  لیے بڑے اہداف رکھے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ     گزشتہ دو دہائیوں میں جس جرات اور ہمت سے ہم نے ملکی جمہوریت کی پاسداری اور ترقی کے بنیادی ڈھانچے کی  تعیر نو کی ہے  وہ ہمارے ہدف کی جانب ہمارے بڑھتے قدموں کی عکاس ہے ۔

میرا  ماننا  ہے کہ  ترکیہ نے دہشت گردی ،  معاشی بحران ، بغاوتی عناصر جیسے چیلنجر پر کافی  حدتک قابو پا  لیا ہے۔  عالمی وبا کے دوران ہمارے ہیلتھ کئیر سسٹم  کی صلاحیتوں کا تجربہ ہوا جس میں ہم کامیاب رہے۔ روس -یوکرین جنگ میں علاقائی سطح پر برداشت کے ساتھ صورتحال سے نمٹنے کی   صلاحیت کا اندازہ بھی حالیہ عرصے میں ہوا ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ترکیہ کی شمالی سرحدوں  کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ ترکیہ ایک کلیدی ملک کی حیثیت سے  دہشتگردی جنگ میں ملوث تمام  فریقین سے مذاکرات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،  ہماری جانب سے مذاکرات کے تمام دروازے کھلے  ہیں  اور حالیہ اناج بحران جیسے مسائل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے  کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

 

Alkhidmat

Read Previous

پاک امریکہ پہلا ہیلتھ ڈائیلاگ آج واشنگٹن میں ہو گا

Read Next

خدا نے مسلمانوں کی فتح کی علامت آیا صوفیہ کی اصل حیثیت بحال کرنے میں ہماری مدد کی، صدر ایردوان

Leave a Reply