turky-urdu-logo

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین کا سانس نہیں لیں گے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے انقرہ میں جینڈرمیری اور کوسٹ گارڈ اکیڈمی کے افسران اور نان کمیشنڈ آفیسرز کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ 2022-2023 کے تعلیمی سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے تمام افسران اور نان کمیشنڈ افسران کو بہت مبارک ہو۔

انکا کہنا تھا کہ اس سال اکیڈمی سے کل 791 افسران اور 3,019 نان کمیشنڈ افسران گریجویٹس ہوئے ہیں۔

صدر  ایردوان نے کہا کہ  ہمارے نئے گریجویٹس کی شرکت کے ساتھ، ہماری جینڈر میری اور کوسٹ گارڈ انشاء اللہ اور مضبوط ہو جائے گی۔

ترکیہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو نہ تو ہتھیاروں سے بھرے ٹرک اور نہ ہی ان کے محافظوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی مدد روک سکے گی۔ جب تک ترکیہ اس خطرناک دشمن کا مکمل خاتمہ نہیں کر دیتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 

Read Previous

ڈپلومیٹک بزنس کلب میں پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے یادگاری تقریب کا اہتمام

Read Next

خاتون اول امینہ ایردوان کی انڈونیشیا اور البانوی کےسفیر سے ملاقات

Leave a Reply