
خاتون اول امینہ ایردوان نے ترکیہ میں انڈونیشیا کے سفیر اور ترکیہ میں البانیہ کے سفیر سے ملاقات کی، جن کے عہدے کی مدت ستمبر میں ختم ہو رہی ہے۔
انڈونیشیا کے سفیر سے ملاقات کے دوران، خاتون اول ایردوان نے قہر مان مرعش میں زلزلے کے لیے انڈونیشیا سے آنے والی امدادی سامان اور تلاش اور بچاؤ کی ٹیموں کے لیے انکا شکریہ ادا کیا۔
اس ملاقات میں سفیر کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
بعد ازاں البانیہ کے سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے، مسز ایردوان نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ دوست البانیہ کے ساتھ تعلقات ہر شعبے میں تیزی سے بڑھیں گے۔
سفیرکی اہلیہ بھی ملاقات میں موجود تھیں۔