صدر رجب طیب ایردوان نے ترک عوام سے اپیل کی ہے کہ سالِ نو کی تقریبات میں کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر پر ہر صورت عمل کیا جائے۔
اپنے ایک بیان میں صدر ایردوان نے کہا کہ ترک عوام کا ہر شخص کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو یقینی بنائے۔ وائرس نے عالمی سطح پر بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور ہر گزرتے دن میں یہ عالمی وبا زور پکڑتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو ختم ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا اور حکومت ہر شہری کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے ویکسین کا انتظام کر رہی ہے۔ چین سے ویکسین پہنچ چکی ہے۔ حکومت جرمنی کی بائیون ٹیک کمپنی سے بھی ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث ترک معیشت کو اب تک قومی آمدنی میں 10 فیصد کا مساوی نقصان پہنچ چکا ہے۔
Tags: صدر رجب طیب ایردوان