turky-urdu-logo

ترکی میں بگلوں کی آمد

ترکی انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں سے بھی بہت محبت رکھتا ہے اور انکی حفاظت کو ضروری بناتا ہے۔وہ چاہے سمندر میں رہنے والے چھوٹے کچھوئے ہوں یا  آسمان پر اُڑتے بگلے  ہر ایک  کی جان کی حفاظت  کرنے کو ترکی اپنا فرض سمجھتا ہے۔

ہر سال تقریبا 1 ارب کے قریب بگلے سردیوں میں افریقہ جانے کے سفر کے دوران ترکی میں کچھ وقت کا قیام کرتے ہیں۔

یورپ کے راستے سے افریقہ جانے کے سفر میں استنبول بگلوں کے لیے بہترین  قیام کی جگہ ہے۔ مگر استنبول میں ہر طرف  بجلی کی پھیلی ہوئی تاریں  انکے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔

مقامی بجلی   انتظامیہ  کاا سٹاف  بگلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بجلی کی تاروں کے گچھوں کو الگ  کرنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔

استنبول میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی بیداش  کی   آفیشل  عمارہ کا کہنا ہے کہ انکی کمپنی بگلوں اور دیگر جانوروں کی حفاظت کے لیے کام  اور 15 ارب استنبول کے رہنے والوں  کو بجلی فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

اسکے علاوہ کمپنی   نے 5،800 تاروں کے گچھوں کو الگ بھی کیا ہے تاکہ پرندوں کو بجلی لگنے سے بچایا جاسکے۔

عمارہ کا مزید کہنا تھا کہ استنبول میں اس دوران بجلی کے مسائل  بھی کافی زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

انقرہ یونیورسٹی کی ماہر  حیاتات  ڈاکٹر آرزو کا کہنا ہے کہ بگلے یورپ کا پرندہ  ہے جو سردی کے موسم میں ترکی سے ہوتا ہوا افریقہ جاتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کے بجلی کی تاروں کی وجہ سے پرندوں کی موت  واقع ہوتی ہے مگر  ترکی میں بگلوں کے ساتھ اب تک ایسا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

Read Previous

کرائسٹ چرچ مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کے خلاف سماعت جاری

Read Next

کورونا ویکسین کی منصفانہ تقیسم کیسے ممکن ؟

Leave a Reply