Turkiya-Logo-top

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔

استنبول کے اتاترک ایئر پورٹ پر ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکیہ کے وزارت خارجہ اور سفارت خانے کے دیگر افسران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم، ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان کی دعوت پر استنبول پہنچیں ہیں، جہاں دونوں رہنما پاک۔ترکیہ دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ملاقات میں خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔ دونوں رہنما علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف استنبول میں قیام کے دوران، پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی، بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جس میں خصوصی اقتصادی زونز (SEZs)، توانائی، آئی ٹی اور نجکاری سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں ترکیہ کے ممتاز کاروباری رہنما، سرمایہ کار، اعلیٰ سرکاری حکام اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔

Read Previous

راولپنڈی میں پاکستان بیت المال اور ٹیکا کے مشترکہ فلاحی منصوبے کے تحت روزانہ 15 ہزار افراد کے لیے مرکزی کچن قائم کرنے کا معاہدہ طے

Read Next

ٹکا کے تعاون سے ڈی ای ایم پی کراچی میں جدید اسٹوڈیو اور ڈاکیومنٹری سیکشن کا افتتاح

Leave a Reply