Turkiya-Logo-top

راولپنڈی میں پاکستان بیت المال اور ٹیکا کے مشترکہ فلاحی منصوبے کے تحت روزانہ 15 ہزار افراد کے لیے مرکزی کچن قائم کرنے کا معاہدہ طے

اسلام آباد: ترکیہ کے فلاحی و ترقیاتی ادارے ٹیکا (TİKA) اور پاکستان بیت المال کے درمیان راولپنڈی میں ایک جدید مرکزی کچن کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت ایسا مرکزی کچن قائم کیا جائے گا جو روزانہ 15 ہزار تک غذائیت سے بھرپور کھانے تیار کرنے کی صلاحیت رکھے گا، جنہیں یتیم بچوں، مستحق خاندانوں اور دیگر ضرورت مند طبقات تک پہنچایا جائے گا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو، پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ اور پاکستان میں ٹیکا کی کنٹری ہیڈ صالحہ تونا نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو نے کہا کہ

"پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات منفرد برادرانہ رشتے پر استوار ہیں، جن کی بنیاد باہمی اعتماد، یکجہتی اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی روشن روایت ہے”

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

انہوں نے گزشتہ سولہ برس سے پاکستان میں ٹیکا کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان بیت المال کی غریب دوست اور عوامی فلاح کے لیے جاری کاوشوں کی بھی تعریف کی اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ٹیکا کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر اسماعیل ناظلی آئے، ٹیکنیکل پروگرام آفیسر وقاص بشیر اور پاکستان بیت المال کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت پر سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ اور صالحہ تونا نے دستخط کیے۔

اس منصوبے کا مقصد صرف ایک جدید کچن کی تعمیر نہیں بلکہ غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا، یتیم بچوں، کمزور اور محروم طبقات کو باقاعدگی سے معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنا اور فلاحی خدمات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینا ہے۔

یہ مشترکہ منصوبہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان انسانی ہمدردی، بھائی چارے اور سماجی خدمت پر مبنی تعاون کی ایک اور نمایاں مثال ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان فلاحی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی اور ہزاروں مستحق افراد مستفید ہوں گے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

Read Previous

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی گوجرانوالہ بزنس الائنس اور گفٹ یونیورسٹی کے نمائندوں سے ملاقات، ترکیہ_پاکستان تعلیمی و تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق

Read Next

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔

Leave a Reply