کراچی میں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (DEMP) کے جدید اپ گریڈ شدہ اسٹوڈیو اور ڈاکیومنٹری سیکشن کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔
تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل محترمہ عمرانہ وزیر اور ترکیہ کے قونصل جنرل ارگل کاداک نے ایک ساتھ ربن کاٹ کر پاکستان_ترکیہ میڈیا تعاون کے نئے سنگ کا افتتاح کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
اس منصوبے کے تحت اسٹوڈیو میں جدید ترین براڈکاسٹ، ویڈیو پروڈکشن، آڈیو ریکارڈنگ، لائٹنگ اور ڈاکیومنٹری سازی کے لیے عالمی معیار کا جدید آلات نصب کیے گئے ہیں، جو ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (TİKA) کی جانب سے تحفے کے طور پر فراہم کیے گئے۔ ان جدید سہولیات کی بدولت ڈی ای ایم پی کراچی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور قومی سطح پر معیاری ڈاکیومنٹریز، سرکاری پیغامات، عوامی آگاہی مہمات اور ڈیجیٹل میڈیا مواد کی تیاری مزید مؤثر انداز میں ممکن ہو سکے گی۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
شرکاء نے اس منصوبے کو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دوستی، باہمی اعتماد اور ترقیاتی شراکت داری کی ایک اہم مثال قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا اور ابلاغ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
یہ منصوبہ صرف جدید آلات کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کے سرکاری میڈیا کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مستقبل میں اعلیٰ معیار کی میڈیا پروڈکشن کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت بھی ہے۔ ٹکا کی جانب سے کیا جانے والا یہ تعاون پاکستان_ترکیہ دوستی کی اس روایت کا تسلسل ہے جس کے تحت دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل تعاون کر رہے ہیں۔

