turky-urdu-logo

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس: صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے۔ جہاں بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بیلا روس کے دارالحکومت منسک‏ کے وکٹری اسکوائر کا دورہ کیا اور دوسری عالمی جنگ میں ہلاک فوجیوں کی یادگار وکٹری اسکوائر پر پھول رکھے۔

شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ بیلاروس کی سرد ہواؤں میں گرم جوش استقبال کیا گيا، جہاں بیلاروس کی سالوں پرانی روایت کے مطابق انہیں نمک روٹی بھی پیش کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کا دورہ بیلاروس، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور غیرمتزلزل شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو گزشتہ برس نومبر میں 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں ان کے ہمراہ وزرا اور کاروباری شخصیات پر مشتمل 68 رکنی وفد بھی شامل تھا۔ اس موقع پر پاکستان-بیلاروس بزنس فورم کے دوران دونوں ملکوں میں تجارت کے فروغ کے لیے بزنس ٹو بزنس 8 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

Read Previous

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی سیاسی و عسکری صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Next

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا دورہ ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات

Leave a Reply