
انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے صدور نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں صحت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو نئی جہتوں سے متعارف کروانے پر اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ غزہ کی تعمیر نو اور فلسطینیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدر نے فلسطینی مسئلے پر انڈونیشیا کے موقف کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ "ہم انڈونیشیا کے فلسطینی مسئلے پر موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آئندہ دنوں میں ہم انڈونیشیا کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیر نو اور فلسطینی کاز کے دفاع کے لیے کام جاری رکھیں گے۔”

ترک صدر نے مزید کہا کہ فروری میں ان کا انڈونیشیا کا دورہ خوشگوار اور یادگار رہا، جہاں انہوں نے اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے صدر پرابوو سبیانتو اور انڈونیشیائی حکام کی مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا۔
جب کہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکیہ کو سلطنت عثمانیہ کے تسلسل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ جب مغربی ہم پر حملہ کر رہے تھے تو عثمانیوں نے ہمیں مدد اور ہتھیار بھیجے۔ ترکیہ ہماری رائے میں سب سے بڑی مسلم تہذیب ہے جو آج بھی عروج کا خواب دکھاتی ہے۔