
پاکستان بھی بالاآخر ویکسینیشن کرنے والے ممالک میں شامل ہو گیا ۔ پاکستان میں کورونا ویکسین کی مہم کا آغاز ہو گیا۔
پہلے مرحلے میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی ۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر اور دیگر وزیروں کی موجودگی میں مہم کا آغاز کیا گیا پہلی ڈوز کے 21 دن بعد دوسری ڈوز دی جائے گی۔
بیان کے مطابق تمام شہریوں کی مفت ویکسینیشن کی جائے گی۔