turky-urdu-logo

ترک سیاستدانوں کے اغوا کی منصوبہ بندی ناکام، داعش کا اہم کمانڈر گرفتار

ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ ترکی سے داعش کا اہم کمانڈر گرفتار ہوا ہے جس سے کئی اہم معلومات ملی ہیں۔
گرفتار دہشت گرد ترک سیاستدانوں کو اغوا کر کے شام لے جانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
وزیر داخلہ نے پولیس ڈپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے انٹلی جنس یونٹ کی کوششوں سے داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کیا گیا۔
داعش کی 2013 اور 2015 میں ترکی میں دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
ترکی نے شام میں داعش کے مختلف ٹھکانوں پر فضائی حملے کر کے کئی دہشت گرد ختم کر دیئے تھے تاہم اس کے بعد یہ دہشت گرد مختلف علاقوں میں روپوش ہو گئے تھے۔
ترک وزارت داخلہ نے داعش کے کمانڈر کی گرفتاری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش ترکی میں دوبارہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

Read Previous

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم ترکی کو عالمی سطح کے پیدواری اور ٹیکنالوجی مرکز کی حیثیت دلانے میں پر عزم ہیں۔

Read Next

یورپ لیگ میں ترکش کلب کلیستری اور ازربیجان کلب نیفٹی آمنے سامنے

Leave a Reply