فرانس کے شمالی علاقے میں اسلام دشمن انتہاپسند عناصر ایک مسجد کے باہر خنزیر کا سر پھینک کر فرار ہو گئے۔
فرانس کے شہر کومپ جین کی جامع مسجد کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔ ترکش اسلامک یونین فار ریلجیس افیئرز نے بتایا کہ مسجد کے باہر رات کو کچھ شرپسند افراد خنزیر کا سر پھینک کر فرار ہو گئے۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے بیانات کے بعد فرانس میں اسلام مخالف جذبات بڑھ گئے ہیں۔ مسجد انتظامیہ نے اس واقعے کی اطلاع مقامی پولیس اور انتظامیہ کو دے دی ہے۔
فرینچ کونسل آف مسلم فیتھ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مسجد انتظامیہ اور علاقے کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
Tags: ترکی اور فرانس