turky-urdu-logo

فرانس کا ترکش نیشنلسٹ گروپ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

فرانس کی حکومت نے ترک نیشنلسٹ گروپ “گرے وولوز” پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمنین نے قومی اسمبلی کے لا کمیشن کو بتایا کہ کل کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ترکی کے نیشنلسٹ گروپ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ترکی اور فرانس کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث کیا جا رہا ہے۔

ترکی میں “اُلکو اجیکلری” کے نام سے مشہور اس گروپ کو فرانسیسی میڈیا میں گرے وولوز کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہ گروپ فرانس میں ترکی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں ترک زبان اور ثقافت وک فروغ دینے کے لئے کام کئے جاتے ہیں۔ یہ گروپ فرانس میں رہنے والے ترکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے بھی مختلف پروگرام کرتا ہے۔

گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر ہر طرح کی انتہاپسندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ کا مقصد فرانسیسی معاشرے میں ترکوں کو یکجا رکھنا ہے تاکہ وہ اپنے سماجی منصوبوں کو بہتر انداز میں چلا سکیں۔ حال ہی میں اس گروپ نے آذربائیجان پر آرمینیا کی جارحیت اور نیگورنو کاراباخ کا علافہ آذربائجان کو واپس کرنے کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ بھی کیا تھا۔

Read Previous

برازیل کے معروف ناول نگار پاولو کوایلہر کا ترکی کے زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کا اعلان

Read Next

فرانس میں انتہاپسند ایک مسجد کے باہر خنزیر کا سر پھینک کر فرار ہو گئے

Leave a Reply