برازیل کے معروف ناول نگار پاولو کوایلہر کا ترکی کے زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کا اعلان

برازیل کے معروف ناول نگار اور شاعر پاولو کوایلہر نے ازمیر کے زلزلہ متاثرین کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ "دی الکیمسٹ” نامی ناول سے شہرت حاصل کرنے والے برازیل کے ناول نگار نے کہا ہے کہ وہ ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کو زلزلہ متاثرین کی مالی مدد کے لئے تعاون کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام متاثرین کی مدد کا حکم دیتا ہے۔ قرآن پاک کی سورت نمبر 95 کی آیت نمبر پانچ اور چھ کا حوالہ دیتے ہوئے پاوؐلو کوایلہر نے کہا کہ قرآن میں ارشاد ہوا ہے "ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، بے شک ہر مشکل کے بعد آسانی ہے”

انہوں نے کہا کہ یہ ریڈ کریسنٹ اور ریڈ کراس کی صوابدید ہے کہ وہ ترکی اور یونان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی کیسے مدد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے شہر ازمیر میں ہفتہ کی صبح 6.6 شدت کے زلزلے سے اب تک 98 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو کر کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکش باسکٹ بال لیجینڈ یلسن 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Read Next

فرانس کا ترکش نیشنلسٹ گروپ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply