مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی  میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

لیکن نمازوں کی ادائیگی کے لیے ککورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی شرط ابھی بھی ویسے ہی قائم ہے۔

حرمین شریفین میں نمازوں کے لیے جانے والوں کی سہولت کےلیے  ایپس پر پیشگی بکنگ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

کوئی بھی ایسا شخص جوکورونا وائرس میں مبتلا ہویا کسی ایسے فرد سے ملاقات کی ہوجو کورونا کے مرض میں مبتلا ہو وہ حرمین میں جانے سے اجتناب کرے۔

ویکسینیشن کی شرط بھی حرمین جانے کے لیے ختم کردی گئی ہے۔

نمازوں کی ادائیگی کے لیے ویکسین نہ کروانے والے افراد بھی حرمین میں جاسکتے ہیں بشرط کہ وہ کورونا میں مبتلا نہ ہوں۔

اس سے قبل حرمین شریفین میں نمازوں کی ادائیگی کےلیے ایپ پربکنگ کرانا ضروری ہوتا تھا۔ جبکہ ایپ پرمقررہ وقت کےلیے ہی پرمٹ جاری کیاجاتا تھا۔

Read Previous

ترک مرکزی بینک کا شرح سود میں ردوبدل پر غورکے لئے اجلاس21جولائی کو ہوگا

Read Next

پاکستان کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے،صاف اورشفاف الیکشن،سابق وزیر اعظم عمران خان

Leave a Reply