turky-urdu-logo

ترک مرکزی بینک کا شرح سود میں ردوبدل پر غورکے لئے اجلاس21جولائی کو ہوگا

سنٹرل بینک آف ترکیہ رواں ہفتے ملک میں شرح سود کے از سر نو تعین کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد کر رہا ہے۔جس میں ترک مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی 21 جولائی کو شرح سود کا جائزہ لے گی۔ رواں سال کے دوران شرح سود میں رد وبدل کے سلسلے میں کمیٹی کا یہ ساتوں اجلاس ہو گا۔
مارکیٹ کے ذرائع توقع کر رہے ہیں کہ مرکزی بینک اپنا پالیسی ریٹ اور ایک ہفتے کے ریپو ریٹ کو اس مرتبہ بھی 14 فیصد پر برقرار رکھے گا۔مانیٹری اتھارٹی نے شرح سود میں آخری بار تبدیلی دسمبر 2021 میں کی تھی جب اس نے پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ شرح سود 15 فیصد سے 14 فیصد کر دی تھی۔
کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ توقع کرتی ہے کہ قیمتوں میں پائیدار استحکام اور مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے اور فیصلہ کن طور پر نافذ کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی کا عمل شروع ہو جائے گا۔
جبکہ ترک مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ وہ لیرا کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کے فریم ورک کے اندر تمام دستیاب وسائل کو فیصلہ کن طور پر استعمال کرتا رہے گا جب تک کہ مضبوط اعشاریےمہنگائی میں مستقل کمی کی طرف اشارہ نہیں کرتے اور درمیانی مدت کاافراط زر کی 5 فیصد شرح کاہدف حاصل نہیں کر لیا جاتا۔

Read Previous

سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی

Read Next

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی

Leave a Reply